30 ستمبر 2014 - 18:01
آل سعود علاقے میں بدامنی پھیلانے کی پالیسی پر گامزن

آل سعود کی جیلوں میں قید وبند کی صعوبتیں برداشت کرنے والے ایک سابق قیدی نے کہاہے کہ آل سعود کے خلاف احتجاج میں اضافہ ہونا چاہیے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ العالم کی رپورٹ کے مطابق دخیل القحطانی نے جو آل سعود کی قید میں ہیں ایک بیان جاری کرکے کہا ہے کہ آل سعود نے جزیرۃ العرب پر قبضہ جمانے کےبعد سے اس ملک عوام پر ظلم و تشدد ڈھانا شروع کیا ہے۔ قحطانی کے بیان میں آیا ہے کہ آل سعود کی حکومت عراق وشام اور علاقے کے ديگر ملکوں میں بدامنی پھیلانے کی پالیسی پر گامزن ہے اور آل سعود نے ہمیشہ دہشتگردوں کی حمایت کی ہے۔ سعودی عرب کے اس سیاسی رہنما نے کہا ہے کہ آل سعود کی حکومت کے تمام اداروں اور ارکان میں فساد اور بے انصافی پائي جاتی ہے، انہوں نے تاکید کی کہ سعودی عرب کے لوگوں کو آل سعود سے نجات حاصل کرنے کےلئے متحد ہوکر قیام کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا ہے کہ سعودی عرب کے تمام باشندے منجملہ اسکول و یونیورسٹیوں کے اساتذہ، طلباء فوجی اور ساری قوم اچھی طرح سمجھتی ہے کہ ان کے ملک کی دولت و ثروت دشمنوں کے مفادات پورے کرنے کے لئے خرچ کی جارہی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲